اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مقبوضہ کشمیر میں چار کشمیر ی صحافیوں نے استعفیٰ دیدیا، بھارتی وزیر کا اعتراف

نئی دہلی/سری نگر(پی پی آ ئی)بھارتی وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں چار کشمیری صحافیوں کی اپنی ملازمتوں سے مستعفی ہونے کا اعتراف کیا ہے۔کشمیرمیڈیاکے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے ایوان بالا راجیہ سبھا میں ایک تحریری سوال کا جواب دیتے ہوئے وزیر مملکت برائے داخلہ نتیانند رائے نے کہاکہ چارکشمیر صحافی کے مستعفی ہونے کی اطلاعات ہیں۔ مستعفی ہونے والے صحافیوں کا تعلق ’رائزنگ کشمیر‘سے ہے۔واضح ر ہے کہ اگست 2019میں مقبوضہ جموں و کشمیر میں دفعہ 370کی منسوخی کے بعد مودی حکومت کی جانب سے نئی میڈیا پالیسی کے نفاذ کے بعد کشمیری صحافیوں کو روزانہ کی بنیاد پر پولیس اسٹیشنوں اور فوجی کیمپوں میں طلب کیا جاتا ہے اور انہیں ہندوتوا حکومت کی پالیسی پر عمل کرنے پر مجبور کیاجارہا ہے۔ گزشتہ روز بھارتی پولیس نے جنوبی کشمیر کے ضلع اسلام آباد سے ایک سینئر صحافی کو گرفتارکرلیا تھا۔ اسلام آباد ٹاؤن کے رہائشی صحافی خالد گل کو 2017میں درج ان کے خلاف درج ایک جھوٹے مقدمے میں گرفتار کیا گیاہے۔ انہیں مبینہ طور پر مقبوضہ جموں و کشمیر میں مودی کی میڈیا پالیسی پر عمل نہ کرنے پر گرفتار کیا گیا ہے۔