کراچی: سندھ اسپورٹس بورڈ نے 17ویں سندھ گیمز آئندہ ماہ کے وسط میں کراچی میں کرانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ۔باوثوق ذرائع کے مطابق میگا ایونٹ کے انعقاد کا باقاعدہ اعلان چند روز میں متوقع ہے ۔ سندح اسپورٹس ذرائع کے مطابق سندھ میں قائم دو صوبائی اولمپک ایسوسی ایشنوں کے ساتھ ساتھ 33سے زائد کھیلوں کی متوازی ایسوسی ایشنز کی آپسی چپقلش کی وجہ سے سندھ اسپورٹس نے ایونٹ کو خود کرانے کا فیصلہ کیا ہے ۔اس ضمن میں محکمہ کھیل نے ابتدائی ہوم ورک بھی مکمل کرلیا ہے ۔