سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

شعیب ملک اور ثانیہ مرزا میں طلاق کی افواہوں کا ڈراپ سین انسٹاگرام پرشعیب نے ثانیہ کو اپنی زندگی کی سپر وویمن کہہ دیا

کراچی (پی پی آئی)ثانیہ مرزا سے علیحدگی کی خبروں کو شعیب ملک نے بنا بولے ہی بے بنیاد قرار دے دیا، انہوں نے ثانیہ کو اپنی زندگی کی سپر وویمن کہہ دیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے سابق کپتان شعیب ملک نے اپنے انسٹاگرام کی پروفائل میں کچھ تبدیلیاں کیں، جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی، شعیب ملک نے پروفائل میں اپنے نام کے ساتھ لکھا کہ وہ ایک سپر وویمن کے شوہر ہیں اور ساتھ ہی انہوں نے اپنی اہلیہ اور بھارتی ٹینس اسٹار کا پروفائل لنک بھی شئیر کیا۔واضح رہے دو روز قبل شعیب ملک نے انسٹاگرام پر‘دی مرزا ملک شو’کا پرومو بھی شیئر کیا تھا، جس میں ثانیہ مرزا بھی ان کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔واضح رہے کہ چند ہفتے قبل شعیب ملک اور ثانیہ مرزا کے درمیان طلاق کی افواہیں زیر گردش تھیں۔ دونوں شخصیات اس متعلق کوئی بات نہیں کر رہیں، شعیب ملک نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کہ یہ ان دونوں کا ذاتی معاملہ ہے۔