اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا: ایسٹر پریز

اسلام آباد(پی پی آ ئی) عالمی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کی پاکستان میں نمائندہ ایسٹر پریز نے کہا ہے کہ پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔اپنے ایک بیان میں نمائندہ آئی ایم ایف ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان سے 9ویں جائزہ کے لیے مثبت بات چیت چل رہی ہے، سیلاب کے بعد پاکستان کے معاشی آؤٹ لک کا ازسرنو جائزہ لے رہے ہیں، پاکستان کو مختلف معاشی اعداد و شمار کو ازسرنو مقرر کرنا ہوگا۔ایسٹر پریز نے کہا کہ پاکستان کو مالیاتی نظم و ضبط اور خسارہ کو کنٹرول کرنے کے لیے اہداف کا ازسرنو جائزہ لینا ہوگا، ڈالرکے ایکسچینج ریٹ کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہو گی۔ پاکستان کو ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لیے مختلف اہداف کو مکمل کرنا ہے، توانائی کی اصلاحات پر ساتویں اور آٹھویں جائزہ کے لئے طے شدہ اہداف پر عمل درآمد کرنا ہو گا۔نمائندہ آئی ایم ایف کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان سے بات چیت جاری رکھنا چاہتے ہیں، سیلاب متاثرین کی انسانی ہمدردی کی بنیادوں پر ضروریات کا احساس ہے، پاکستان سے سیلاب متاثرین کے ریلیف کے لیے پالیسیز پر بات چیت ہوئی ہے، پاکستان کو اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کے لیے فنانسنگ کو ملحوظ خاطر رکھنا ہوگا۔