5 1سے 30 دسمبر انتہائی اہم، قوم الیکشن کی تیاری پکڑ لے: شیخ رشید

راولپنڈی(پی پی آ ئی)عوامی مسلم لیگ کے سر براہ شیخ رشید نے 15 سے 30 دسمبرتک سیات کو انتہائی اہم قرار دیتے ہو ئے کہا کہ قوم الیکشن کی تیاری پکڑ لے،، اگر استحکام لانا ہے تو الیکشن کروانے ہوں گے۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق شیخ رشید نے راولپنڈی میں ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ میں عمرہ کر کے آیا ہوں، اللہ کے گھر میں بھی لوگ پاکستان کی فکر میں رو رہے ہیں، نہ ان کو پاکستان میں کوئی پسند کرتا ہے نہ باہر پسند کرتا ہے، ہم ٹیکنیکلی ڈیفالٹ ہو چکے ہیں، نہ تنخواہ دینے کے پیسے ہیں نہ پینش دینے کے، پورٹس پر سامان گل سڑ رہا ہے، ہماری اس 8 ماہ کی حکومت میں پیناڈول تک نہیں ہے۔شیخ رشید نے کہا کہ چیف جسٹس صاحب سے کہوں گا جتنے لوگوں نے اپنے کیسز ختم کروائے ہیں، جب تک سپریم کورٹ کا فیصلہ نہیں آتا ان کے نام ای سی ایل میں رکھے جائیں، ان کی ساری دولت ملک سے باہر ہے، یہ اپنی دولت ملک میں واپس لائیں، ملک شدید اور سنگین ترین پیچیدہ حالات سے گزر رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بھی ہماری ہے اور عدلیہ بھی ہماری ہے، 8 ماہ سے اسٹیبلشمنٹ سے کوئی رابطہ نہیں، اسٹیبلشمنٹ نے یہ فیصلہ کیا ہے کہ سیاست سے دور رہیں گے مگر وہ ملک اور عوام سے دور نہیں رہ سکتے، میں نے اسٹیبلشمنٹ سے کہا ہے ملک بچانا سب کا کام ہے، اس ملک کے حالات بہتر ہوں گے تو سب خوشحال ہوں گے۔شیخ رشید نے کہا کہ ماگر استحکام لانا ہے تو الیکشن کروانے ہوں گے، مجھے سفیروں نے کہا ہم یہاں کام نہیں کر سکتے، پاکستان کو اندر سے خطرہ ہے، معاشی استحکام پاکستان کے اداروں اور فوج کی ذمہ داری ہے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ نیب زدہ لوگوں نے ملک سے بھاگنے کے لئے ترامیم کی ہیں۔

Next Post

شیخ رشید کیلئے گیٹ نمبر چار بند کر دیا گیا تو اب سپریم کورٹ کیساتھ امیدیں باندھ لی ہے: حنا پر ویز بٹ

Wed Dec 14 , 2022
را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پر ویز بٹ نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ شیخ رشید کیلئے گیٹ نمبر چار بند کر دیا گیا تو اب سپریم کورٹ کیساتھ امیدیں باندھ لی ہے۔ اپنی ٹو ئٹ میں لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے شیخ رشید […]