را ولپنڈی(پی پی آ ئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رہنما حنا پر ویز بٹ نے شیخ رشید کے بیان پر رد عمل دیتے ہو ئے کہا ہے کہ شیخ رشید کیلئے گیٹ نمبر چار بند کر دیا گیا تو اب سپریم کورٹ کیساتھ امیدیں باندھ لی ہے۔ اپنی ٹو ئٹ میں لیگی رہنما حنا پرویز بٹ نے شیخ رشید کا مخاطب کرتے ہو ئے لکھا کہ شیخ رشید کیلئے جب گیٹ نمبر چار بند کر دیا گیا تو اس نے اب سپریم کورٹ کیساتھ امیدیں باندھ لی، فرماتے ہیں اللہ کے بعد اب میری امیدیں صرف سپریم کورٹ کے ساتھ وابستہ ہیں،شیخ صاحب مت امیدیں لگائیں اب آپ لوگوں کو ریسکیو کرنے کوئی نہیں آئے گا۔
Next Post
وزیراعظم کا مولانا فضل الرحمان اور سردار اختر مینگل فون ریکوڈک قانون سازی پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے بات چیت
Wed Dec 14 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)وزیراعظم شہبازشریف نے ریکوڈک قانون سازی پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے رابطے شروع کردیئے۔ ذرا ئع کے مطابق ریکوڈک قانون سازی پر اتحادیوں کے تحفظات دور کرنے کیلئے وزیراعظم شہبازشریف خود متحرک ہو گئے ہیں اور انہوں نے اتحادیوں سے رابطے شروع کردیئے ہیں۔وزیراعظم شہباز شریف نے جے یو آئی سربراہ مولانا فضل […]
