فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی کی درخواست خارج

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) الیکشن کمیشن نے سابق صدر آصف زرداری کی ہمشیرہ فریال تالپور کی نااہلی کیلئے پی ٹی آئی ایم پی ایز کی درخواست خارج کردی ہے۔الیکشن کمیشن نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ فریال تالپور نے اثاثے ظاہر کیے تھے، ارکان اسمبلی کی نااہلی کیلئے ٹھوس شواہد درکار ہوتے ہیں، لیکن تحریک انصاف فریال تالپور کے خلاف ٹھوس شواہد پیش کرنے میں ناکام رہی۔واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے ایم پی ایز ارسلان تاج اور رابعہ اظفر نے فریال تالپور پر اثاثے چھپانے کا الزام عائد کیا تھا، اور ان کی درخواست پر الیکشن کمیشن نے 27 اکتوبر کو دلائل سننے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔

Next Post

سلیمان شہباز کو کرپشن کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے: پی ٹی آئی

Wed Dec 14 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) سلیمان شہباز کے اکاؤنٹ سے 16 ارب روپے نکلا، ان کو کرپشن کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی رہنماؤں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر شفقت محمود نے سلیمان شہباز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ملک کی تباہی ہو رہی ہے، ان کی […]