اسٹاک ایکسچینج، سینٹرل ڈپازٹری کمپنی، نیشنل کلیئرنگ کمپنی ، پاکستان مرکنٹائل ایکسچینج اور انسٹیٹیوٹ آف فنانشل میںکیپٹل مارکیٹ ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کے لیے معاہدے پر دستخط

مرحوم محمد ناصر صحافتی برادری کے ایک فعال، باوقار اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے حامل فرد تھے:مسلم لیگ فنکشنل سندھ

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

منشیات فروشوں کی سہولیت کاری پر ضلع بدین کے 6 پولیس اہلکار برطرف

میرپورخاص سیٹلائٹ ٹاؤن میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی ، کنکشن ،بقایا جات وصول

تربت میں جشن بہاراں فیسٹیول منعقد ،، سابق وزیراعلیٰ ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ شریک

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سلیمان شہباز کو کرپشن کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے: پی ٹی آئی

لاہور(پی پی آ ئی) سلیمان شہباز کے اکاؤنٹ سے 16 ارب روپے نکلا، ان کو کرپشن کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے، پی ٹی آئی رہنماؤں سابق وفاقی وزیر حماد اظہر شفقت محمود نے سلیمان شہباز کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا کہ جب سے امپورٹڈ حکومت آئی ملک کی تباہی ہو رہی ہے، ان کی کوشش ہے اپنے کیسز ختم کروائے جائیں، جو بھگوڑے تھے ان کو بھی واپس لایا جا رہا ہے، سلیمان شہباز کے اکاؤنٹ سے 16 ارب روپے نکلا، سلیمان شہباز کو کرپشن کی بات کرتے ہوئے شرم آنی چاہیے۔پی ٹی آ ئی رہنما شفقت محمود نے کہا ہے کہ رمضان شوگر مل کے ملازمین کے اکاؤنٹس میں مختلف ٹھیکیداروں اور سیاسی لوگوں کی رشوت نظر آ رہی تھی، یہ بڑے بڑے پراجیکٹس میں پیسے بناتے تھے، یہاں سے ہنڈی کے ذریعے پیسے جاتے تھے، آپ کا بھی حساب ہوگا اور معاف نہیں کیا جائے گا، سلیمان شہباز نے جس طرح کی زبان استعمال کی مجھے بڑا افسوس ہوا۔حماد اظہرنے کہا کہ چوری کو کہا گیا کہ یہ چوری ہی نہیں رہی، یہ شخص جو عمران خان کے اوپر جس طرح کے جملے کس رہا ہے، یہ حکومتی ایوانوں میں کک بیکس اسپیشلسٹ مشہور ہے، تمہاری کیا اوقات جو تم عمران خان سے مخاطب ہو، سکول میں جاتے بچے کو بھی ان دونوں خاندانوں کی اصلیت کے بارے میں پتہ ہے۔پی ٹی آئی رہنما حماد اظہر کا مزید کہنا تھا کہ اگر یہ اتنے ہی صادق اور امین ہیں تو کروائیں الیکشن، الیکشن کا نام لو تو ان کی کانپیں ٹانگ جاتی ہیں، ایک سائیکل چوری کرنے والے کو پولیس الٹا لٹکا دیتی ہے، حکومت کے ایوانوں میں کک بیکس اسپیشلسٹ کے نام سے مشہور شخص کو ہار پہنائے جاتے ہیں، تمہیں تو فیٹف میں جا کر لیکچر دینا چاہیے کہ منی لانڈرنگ ہوتی کیسے ہے۔