اسلام آباد(پی پی آ ئی)متنازعہ ٹوئٹ کیس میں گرفتار اعظم سواتی کی ضمانت بعدازگرفتاری کا فیصلہ محفوظ کرنے والے جج کا تبادلہ کر دیا گیا، اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ 16 دسمبر تک موخر دیا گیا۔میڈیا ذرائع کے مطابق سپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود نے اپنی عدالت کا چارج چھوڑ دیا،سپیشل جج سینٹرل راجہ آصف محمود کو اسلام آباد ہائیکورٹ رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نو ٹیفکیشن کے مطابق جج اعظم خان نئے سپیشل جج سینٹرل تعینات ہو گئے،وزارت قانون نے جج اعظم خان کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا،جج اعظم خان کی ہائیکورٹ نے بطور سپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی سفارش کی تھی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی سینیٹر اعظم سواتی کی ضمانت بعد از گر فتا ر ی پر محفوظ فیصلہ بدھ کے روز سنایا جانا تھا۔جج کے تبادلے کے باعث ضمانت کا فیصلہ 16دسمبر تک موخر کر دیاگیا۔
Next Post
لاہور کی مارکیٹس کو رات 10 بجے بند کرنے کا حکم جو اسکول جمعہ کے روز بند نہیں کرتے ان سکولوں کو سیل کردیں:عدالت
Wed Dec 14 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی)لاہور ہائی کورٹ نے شہر کی مارکیٹیں رات 10 بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔لاہور ہائیکورٹ میں اسموگ کے تدارک کے لیے دائر درخواستوں پر سماعت ہوئی، عدالت نے لاہور کی مارکیٹس کو رات دس بجے بند کرنے کا حکم دے دیا۔جسٹس شاہد کریم نے ریمارکس دیئے کہ عدالتی احکامات پر عملدرآمد ہونے سے اسموگ میں […]
