ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستانی فلم”کملی“یورپی فلم فیسٹیول میں دکھائی جائے گی فلم فیسٹیول 25جنوری سے 5فروری تک ہالینڈ میں منعقد ہوگا

کراچی(پی پی آئی)پاکستانی فلم ’کملی‘ کی انٹرنیشنل فلم فیسٹول روٹرڈیم میں اسکریننگ کی جائے گی۔ اداکار اور فلمساز سرمد کھوسٹ نے ا سوشل میڈیا اکاونٹ کے ذریعے اپنی فلم کی ایک اور کامیابی کا اعلان کیا۔سرمد نے ایک پوسٹ شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ انہیں بے حد خوشی ہے کہ ان کی فلم ’کملی‘ یورپ کے ایک فلمی میلے آئی ایف ایف آر میں اسکرین کی جائے گی۔انہوں نے لکھا کہ امید ہے فلم دیکھنے والوں کو اپنے سحر میں جکڑنے میں کامیاب ہوگی۔فلم فیسٹیول اگلے برس ہالینڈ کے شہر روٹرڈیم میں منعقد ہوگا اور یہ 25جنوری سے 5فروری تک جاری رہے گا۔فلم میں صبا قمر، نمرہ بچہ، ثانیہ سعید، حمزہ خواجہ سمیت عمیر رانا نے مرکزی کردار ادا کیا ہے۔