اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مارشل آرٹس میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والے پاکستانی راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا

کراچی (پی پی آئی) مارشل آرٹس کیٹیگری میں دنیا میں سب سے زیادہ ریکارڈ بنانے والے پاکستان کے راشد نسیم نے ایک اور عالمی ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔راشد نسیم نے نن چکو کی مدد سے تیزی سے بوتلوں کے ڈھکن کھولنے کا عالمی ریکارڈ بنا دیا، راشد نسیم نے چین کے یوئی ہائی چوان کو شکست دیکر مجموعی طور پر 82 واں ریکارڈ قائم کیا۔پی پی آئی کے مطابق پاکستان کے راشد نسیم نے صرف 8.79 سیکنڈز میں 10 پانی کی بوتلوں کے ڈھکن کھول کر ورلڈ ریکارڈ قائم کیا۔ اس سے قبل یہ ریکارڈ چین کے یوئی ہائی چوان کے پاس تھا جنہوں نے 11.85 سیکنڈ میں سب سے زیادہ بوتلنے کھولنے کا اعزاز حاصل کیا تھا، راشد نسیم کی جانب سے ریکارڈ گنیز آف ورلڈ ریکارڈ کی سالگرہ کے موقع پر بنایا گیا۔یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ راشد نسیم نے تمام 82 ریکارڈ اپنی مدد آپ کے تحت بنائے ہیں، انہیں حکومتی سرپرستی حاصل نہیں۔