پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عطا تارڑ وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) مسلم لیگ (ن کے رہنما عطااللہ تارڑ کو معاون خصوصی برائے داخلہ و قانونی امور مقرر کر دیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف کی جانب سے مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ کو نئی ذمہ داری سونپ دی گئی ہیں، اور انہیں وزیر اعظم کا معاون خصوصی برائے داخلہ اور قانونی امور مقرر کیا گیاہے۔عطا تارڑ کی نئی ذمہ داریوں کے حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے، جس کے تحت عطا تارڑ کا عہدہ وفاقی وزیر کے برابر ہوگا۔دوسری جانب شاہ زیب خان کو وزیراعظم کا سیاسی امور کا سیکرٹری مقرر کر دیا گیا ہے، اور معاون خصوصی عرفان قادر کو الیکشن، دوہری شہریت، نیب قانون اور دوسری ضروری اصلاحات کا کام سونپا گیا ہے۔عرفان قادر بیرون ملک پاکستانی کیلئے انتخابی اصلاحات پر بھی کام کریں گے، اور ممبران پارلیمنٹ کی دہری شہریت کے قانون کو دیکھیں گے، ایسے ممبران کے الیکشن میں حصہ لینے کے قانون پر کام کریں گے، نیب کے قانون پر کام بھی عرفان قادر کی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ وہ اصلاحات پر کام کرنے والی کمیٹی کی سربراہی کریں گے۔