پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سپریم کورٹ نے پی آئی اے کی مزید بھرتیوں کی استدعا مسترد کردی

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)سپریم کورٹ نے قومی ایئرلائن کی مزید بھرتیوں کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی۔قومی ایئر لائن میں 5 نئے جہازخریدنے کا صرف فیصلہ ہوا تو پہلے ہی ضرورت سے زائد ملازمین کے بوجھ تلے دبی پی آئی اے کے حکام نے مزید 250 افراد کی بھرتی کی اجازت کے لیے سپریم کورٹ کا دروازہ کھٹکھٹا دیا۔سپریم کورٹ میں پی آئی اے کی بھرتیوں کی اجازت کیلئے دائر درخواست پر سماعت ہوئی، وکیل قومی ائیرلائن نے عدالت کو مؤقف پیش یا کہ پی آئی اے 5 نئے جہاز خریدنا چاہ رہی ہے، جس کے لئے اضافی عملے کی ضرورت ہے۔عدالت نے قومی ایئرلائن کی مزید بھرتیوں کی اجازت دینے کی استدعا مسترد کردی، اور نئے جہازوں کے لیے روٹس اور ادائیگی کے علاوہ بزنس پلان کی تفصیلات بھی طلب کرلیں۔