مقبوضہ جموں و کشمیر کے مسلم ناموں سے منسوب شہر بی جے پی کے رہنماؤں کو بری طرح کھٹکنے لگے

سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر میں ہندو توا جماعت بھارتیہ جنتاپارٹی (بی جے پی) کے رہنماؤں کو مسلم ناموں سے منسوب شہر بری طرح کھٹکنے لگے ہیں اور وہ اپنی تقاریرمیں ان شہروں کے ناموں کی شبیہ بگاڑ رہے ہیں۔ہندو توا طاقتوں کی طرف سے مقبوضہ ریاست کے شہر اسلام آباد کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہاہے۔پی پی آئی کے مطابق بی جے پی کے 2014میں اقتدارمیں آنے کے بعد سے اب تک بھارت میں مسلمان ناموں سے منسوب درجنوں شہروں، شاہراہوں، تاریخی مقامات اور عمارتوں کے نام تبدیل کئے جا چکے ہیں۔

Next Post

اختلاف رائے ضرور رکھیں لیکن نفرت نہ پالیں:احسن اقبال کی نوجوانوں کو تلقین

Fri Dec 16 , 2022
اسلام آباد(پی پی آئی)وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے نوجوانوں کو تلقین کی ہے کہ اختلاف رائے ضرور رکھیں لیکن نفرت نہ پالیں کیونکہ ہماری نوجوان نسل ہمارا سرمایہ ہے۔نوجوانوں کے سامنے چیلنج ہے کہ انہوں نے اگلے 25سال میں ملک کو کس راستے پرچلانا ہے۔