اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما محسن شاہنواز پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے مقدمے میں عمران خان کی عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی گئی۔پی پی آئی کے مطابق سیشن کورٹ اسلام آباد میں توشہ خانہ کیس فیصلے کے بعد محسن شاہنواز پر پی ٹی آئی کارکنوں کے حملے کے مقدمہ کی سماعت ہوئی،عمران خان کی جانب سے بابراعوان نے پیش ہو کر حاضری سے استثنیٰ کی درخواست دائر کی، عدالت نے عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے عبوری ضمانت میں 9 جنوری تک توسیع کردی۔
Next Post
پیٹرول کی قیمت میں کمی کے بعد وزیراعظم گیس اور بجلی کے بلوں میں بھی ریلیف پر تیار
Sat Dec 17 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)وزیراعظم شہباز شریف نے مہنگائی کے پیش نظر عوام کے لیے خصوصی رعایت اور نوجوانوں کو روزگار فراہمی پیکج کی تیاری کی ہدایت کی ہے۔پی پی آئی کے مطابق وزیراعظم نے وزرا کو ہدایت کی ہے کہ عوام کو سابق حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پیسا، ہم نے ریلیف دینا ہے۔اس کے علاوہ شہباز شریف […]