اسلام آباد (پی پی آئی) جج اعظم خان کی بطور اسپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی اسلام آباد ہائیکورٹ سے بھی منظوری ہو گئی۔ایڈیشنل رجسٹرار ہائیکورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ جج اعظم خان کوا سپیشل جج سینٹرل رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی گئی۔ اسپیشل جج سینٹرل اعظم سواتی کی ضمانت کا فیصلہ کریں گے۔ کیس 19 دسمبر کو سماعت کیلئے مقرر ہے۔پی پی آئی کے مطابق اس سے قبل جج اعظم خان کی خدمات ہائیکورٹ کے سپرد تھیں۔ ہائیکورٹ سے قبل جج اعظم خان احتساب عدالت کے جج تعینات رہے۔ جج اعظم خان کو تین سال کے لیے ڈیپوٹیشن پر سپیشل جج سینٹرل تعینات کیا گیا۔ ہائیکورٹ کی سفارش پر وزارت قانون نے ان کی بطور سپیشل جج سینٹرل تعیناتی کی منظوری دی تھی۔
Next Post
اس وقت 2وزرائے خزانہ میں تماشا لگا ہوا ہے:فواد چودھری ملکی استحکام کاواحد راستہ انتخابات ہیں، ق لیگ کو ساتھ لے کر چلیں گے حکومت کی نااہلی سب پر عیاں، بحران میں کوئی دوست ملک ساتھ نہیں
Sat Dec 17 , 2022
لاہور(پی پی آئی) پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت 2وزرائے خزانہ کے درمیان تماشا لگا ہوا ہے فواد چودھری نے کہا کہ ملک کو استحکام میں لانے کے لیے واحد راستہ انتخابات ہیں،، ق لیگ کو ساتھ لے کر چلیں گے،۔ عمران کو […]
