امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو قوم کو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات دے:عمر سرفراز چیمہ

لاہور(پی پی آ ئی)مشیر داخلہ پنجاب عمر سرفراز چیمہ نے کہاہے کہ امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو قوم کو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات دے۔ مشیر داخلہ پنجاب نے کہاہے کہ امپورٹڈ کو فیک آڈیوز،، توشہ خانہ سے فرصت ملے تو ملکی تباہی پر بھی نظر دوڑائے، حکومت توشہ خانہ، جعلی آڈیوز کی ڈرامہ بازی سے معاشی تباہی سے توجہ ہٹانا چاہتی ہے۔انہوں نے کہا کہ عمران خان نے توشہ خانہ سے تحائف قانون کے مطابق لئے،امپورٹڈ حکومت میں ہمت ہے تو قوم کو توشہ خانہ کی مکمل تفصیلات دے، قوم جانتی ہے عمران خان واحد صادق وامین اور ملک و قوم کیلئے مخلص رہنما ہیں۔

Next Post

پنجاب میں خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گرد گرفتار

Sat Dec 17 , 2022
لاہور(پی پی آ ئی) محکمہ انسداد دہشت گردی نے کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب کے مطابق مختلف اضلاع میں خفیہ آپریشن کے دوران کالعدم تنظیم کے 12 دہشت گردوں کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ذرا ئع کے مطابق اینٹی ٹیرارزم ڈیپارٹمنٹ حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے […]