جمعیت طلبہ عربیہ کا 54 واں یوم تاسیس کل ملک بھر میں منایا جائے گا

بنو قابل پروگرام کے انعقاد میں کلیدی کردار ادا کرنے والے معاونین کے اعزاز میں جماعت اسلامی کی تقریب پذیرائی

کراچی میں موبائل کامرس 2026 کانفرنس منعقد ،وزیر اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سائنس شریک

بلوچستان میں ‘ڈیجیٹل ایڈورٹائزنگ پالیسی 2026’ متعارف

خواتین کی سفارت کاری کے عالمی دن کے موقع پرصدر مملکت کا پیغام

پیپلز پارٹی خیبرپختونخوا، کے صدر کی گورنر خیبرپختونخوا سے ملاقات

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

نازیبا ویڈیو لیک کیس،عامر لیاقت کی بیوی دانیہ شاہ جیل منتقل

کراچی(پی پی آ ئی)کراچی کی مقامی عدالت نے مرحوم عامر لیاقت حسین کی ویڈیو لیک کیس میں ان کی بیوہ دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا۔ایف آئی اے نے پی ٹی آ ئی رہنما مر حوم عامر لیاقت کی ویڈیو لیک کیس میں ان کی بیوہ دانیہ شاہ کو جوڈیشل میجسٹریٹ کراچی شرقی کے روبرو پیش کیا۔دوران سماعت تفتیشی افسر نے یو ایس بی میں ویڈیو شواہد پیش کیے، جج نے کمرہ عدالت میں لیپ ٹاپ پر ویڈیو کا جائزہ لیا۔دانیہ شاہ نے کہا کہ ان کا لیک کی گئی ویڈیو سے کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ ویڈیو انہوں نے بنائی ہے۔عامر لیاقت کی سابق اہلیہ بشریٰ اقبال کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ دانیہ کی آواز بھی ویڈیو میں شامل ہے، کئی انٹرویوز میں دانیہ نے ویڈیو بنانے کا اعتراف بھی کیا ہے۔
عدالت نے ریمارکس دیے کہ تفتیش ہوگی تو حقائق سامنے آجائیں گے۔جوڈیشل مجسٹریٹ نے دلائل سننے کے بعد دانیہ شاہ کو عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجتے ہوئے ایف آئی اے کو 14 روز میں چالان جمع کرانے کا حکم دے دیا۔عامر لیاقت کی بیٹی نے دانیہ شاہ کے خلاف ویڈیو بنانے اور لیک کرنے کی شکایت درج کرائی تھی،جس پر ایف آئی اے کراچی کی نے پندرہ دسمبر کو دانیا شاہ کو لودھراں سے گرفتار کیا تھا۔