چلاس(پی پی آ ئی) چلاس شہر میں جاری تین روز ہ روح پرور تبلیغی اجتماع اتوار کے روز اجتماعی دعا کے ساتھ اختتام پذیر ہوا۔ اجتماع میں گلگت بلتستان چترال،کوہستان سمیت ملک کے دیگر شہروں سے لاکھوں افراد نے شرکت کی۔شرکااجتماع اسلام کی سر بلندی،عالم انسانیت کی ہدایت،امن و محبت،ملکی سلامتی،گناہوں کی معافی کے لئے گڑگڑا کر دعائیں مانگی۔اس موقع پر رقت آمیز مناظر بھی دیکھنے کو ملے۔اس سے قبل اجتماع کے بیانات میں علمائے کرام نے دوسروں کے حقوق سلب کرنے،سود،غیبت،ناحق قتل،اور گناہوں سے بچنے کی تلقین کی۔علماکرام نے خواتین کے حقوق کی ادائیگی پر بھی زور دیا۔تبلیغی اجتماع کے شرکاکی سیکیورٹی اور سہولیات کے لئے ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی جانب سے بہترین انتظامات کئے گئے تھے۔جبکہ صحت سے متعلق سہولیات کی فراہمی کے لئے محکمہ صحت اور پی پی ایچ آئی کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ بھی لگائے گئے تھے۔دوسری جا نب چلاس تبلیغی اجتماع کے اختتامی روز شیعہ علماکونسل پاکستان،اسلام تحریک پاکسان، انجمن امامیہ کے وفد نے خصوصی شرکت کی،وفد نے اجتماع کو گلگت بلتستان میں اتحاد بین المسلمین اور مسلکی ہم آہنگی کے لیے ایک عملی نمونہ قرار دیا۔
Next Post
عمران خان کے حکم پر جمعہ کو اسمبلی تحلیل ہو گی: اسپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی
Sun Dec 18 , 2022
پشاور(پی پی آ ئی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سپیکر خیبرپختونخوا اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا ہے کہ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کے حکم پر جمعہ کے روز خیبر پختونخوا کی اسمبلی تحلیل ہو گی، حکومت نے الیکشن نہ کروائے تو ملک ڈیفالٹ ہو جائے گا۔اپنے ایک بیان میں اسپیکر صوبائی اسمبلی مشتاق احمد غنی نے کہا کہ […]