نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار نے بحرینی وزیر خارجہ سے ٹیلیفونک گفتگو کی، علاقائی استحکام پر تبادلہ خیال

کراچی پورٹ ٹرسٹ نے کارگو ہینڈلنگ کا نیا ریکارڈ قائم کیا

پنجاب بھر میں بشمول لاہور گرجا گھروں میں سیکیورٹی سخت کر دی گئی

ماری پور روڈ پر پولیس مقابلہ، 2 ڈاکو ہلاک

سی ڈی اے نے اسلام آباد ویمن چیمبر آف کامرس کے لئے نیا اقداماتی منصوبہ پیش کیا

پی سی ایم ای اے کا بین الاقوامی ہینڈلوم قالین نمائش کے لئے فنڈنگ ​​میں تاخیر پر اظہار تشویش

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

مہنگی گیس اور بجلی، ٹیکسز،مارک اپ میں اضافہ اور بڑھتی شرح سود سے صنعتی ترقی متاثر

کراچی (پی پی آئی)رواں سال 2022 میں مختلف صنعتیں شدید گھاٹے میں رہی ہیں۔مہنگی گیس اور بجلی، ٹیکسز اور مارک اپ میں اضافہ اور قرضوں کی بڑھتی شرح سود نے صنعتی ترقی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ان کیلئے کے لیے صنعتیں چلانا مشکل ہوگیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق بتایا گیا ہے کہ ٹیکسٹائل کی صنعت میں 3 فیصد، پیٹرولیم کی صنعت میں 16 فیصد اور ادویہ سازی کی صنعت میں 32 فیصد نیزآٹو انڈسٹری کی پیداوار میں 19 فیصد اور مشینری کی پیداوار میں 38 فیصد کمی کمی آئی ہے۔صنعتکاروں کا کہنا ہے کہ ایسی صورت میں یہاں مال تیار کرنا اور ایکسپورٹ کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے کیونکہ وہی اشیا دیگر ممالک سستے داموں فروخت کر رہے ہیں، ان حالات میں ہم باہر کی مارکیٹس سے مقابلہ نہیں کرسکتے۔