انٹر بینک میں ڈالر 38 پیسے مہنگا

کراچی (پی پی آ ئی) انٹر بینک میں کاروبار کے آغاز کے کچھ ہی دیر کے بعد ڈالر کی قیمت میں ا ضافہ دیکھنے کو ملاہے۔تفصیلات کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 38 پیسے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد ڈالر کی قیمت 225.50 روپے ہو گئی ہے۔ دوسری جانب حکومت روپے کی قدر بہتر کرنے کیلئے کو شاں ہے،اسٹیٹ بینک نے روشن ڈیجیٹل اور نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے بعد روشن پینشن سیونگ پلان بھی متعارف کرادیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے اوور سیز پاکستانیوں کیلئے روشن پینشن سیونگ پلان متعارف کرادیا،اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے روشن پینشن پلان کو روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ سے منسلک کردیا، اسٹیٹ بینک کے مطابق روشن پینشن پلان منی مارکیٹ اور فنڈز ایکوٹی میں سرمایہ کاری کے مواقع فراہم کریگا،روشن پیشن پلان اوورسیز پاکستانیوں کیلئے قرض کی سہولت بھی فراہم کرے گا،روشن پیشن سیونگ پلان حادثات اور معذوری میں تحفظ فراہم کرنے کی سہولت مہیاکریگا۔

Next Post

احتساب عدالت نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھجوا دیئے

Wed Dec 21 , 2022
اسلام آباد(پی پی آ ئی)احتساب عدالت نے آصف زرداری، یوسف رضا گیلانی اور نوازشریف کیخلاف توشہ خانہ ریفرنس نیب کو واپس بھیج دیئے۔ذرا ئع کے مطابق احتساب عدالت کے ایڈمنسٹریٹو جج محمد بشیر نے ریفرنس نیب کو واپس بھجوائے۔ملزمان پر قومی خزانے کو 11 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کا الزام تھا،عدالت نے کہاکہ نیب ترمیم کے بعد50 کروڑ وپے کے […]