جج زیبا چوہدری کو دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عمران خان کو 18 جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) ایڈیشنل سیشن جج زیبا چوہدری کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے مقدمے میں عدا لت نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو نوٹس جاری کرتے ہوئے انھیں 18جنوری کو عدالت میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے۔اس مقدمے میں عدالت عمران خان کی ضمانت کی درخواست منظور کر چکی ہے۔سینیئر سول جج رانا مجاہد رحیم نے سابق وزیراعظم عمران خان کو نوٹس جاری کر دیے اور اسلام آباد پولیس نے اس مقدمے کا چالان متعلقہ عدالت میں جمع کروا دیا ہے۔واضح رہے کہ عمران خان نے اسلام آباد میں جلسے کے دوران خاتون جج زیباچوہدری کو دھمکی دی تھی جس پر اسلام اباد ہائی کورٹ نے انھیں توہین عدالت میں اظہار وجوہ کا نوٹس جاری کیا تھا تاہم عمران خان کی طرف سے خاتون جج کی عدالت میں پیش ہونے اور ان کی عدم موجودگی میں ان سے معافی مانگنے پر اسلام آباد ہائی کورٹ نے عمران خان کے خلاف توہینِ عدالت کا نوٹس واپس لے لیا تھا۔

Next Post

بغاوت پر اکسانے کا کیس،شہباز گل کے وارنٹ گرفتاری جاری

Thu Dec 22 , 2022
اسلام آ باد(پی پی آ ئی) اداروں اور سربراہان کے خلاف بغاوت پر اکسانے کے کیس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گِل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری ہو گئے۔سیشن کورٹ اسلام آباد نے رہنما تحریک انصاف شہباز گل کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے ہیں۔عدالت نے […]