لاہور(پی پی آئی)پاکستان تحریک انصاف سینٹرل پنجاب کی صدر اور صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ عمران خان کے اسمبلی تحلیل کے اعلان کے بعد سب کی کانپیں ٹانگ رہی ہیں۔ پی پی آئی کے مطابق وہ میڈیا سے گفتگو کررہی تھیں، ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا کہ پی ڈی ایم عوام سے ڈر رہی ہے، یہ الیکشن سے کتنی دیر بھاگیں گے؟انہوں نے کہا کہ یہ چاہتے ہیں الیکشن نہ ہوں، ہم چاہتے ہیں الیکشن ہوں، عمران خان سچ بول رہا ہے اور وہ سب کو برا لگتا ہے۔انہوں نے کہا کہ آخری سانس تک لڑوں گی، یہ ملک چوروں پر نہیں چھوڑوں گی۔انہوں نے کہا کہ سب مفرور واپس آرہے ہیں، آخری مفرور کو بھی بلایا جارہا ہے انہوں نے کہا کہ پہلے سب نے کہا اسمبلیاں تحلیل کر دیں، جب عمران خان نے کہا کہ اسمبلی تحلیل کر رہا ہوں تو ان کی کانپیں ٹانگنے لگ گئیں۔
Next Post
بلدیہ کورنگی کا عملہ عوامی شکایات کا جلد خاتمہ کرے تاکہ عوام کو ریلیف ملے: ایڈمنسٹریٹرمحمد شریف خان
Mon Dec 26 , 2022
کراچی (پی پی آئی)ایڈمنسٹریٹر بلدیہ کورنگی محمد شریف خان نے کہا ہے کہ عوام کے مسائل کو حل کرنے کے لئے تمام محکموں نے اپنی اپنی ذمہ داریوں کو مشترکہ طور پر مل جل کر حل کرنا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق وہ محکمہ سینیٹیشن بلدیہ کورنگی اور واٹر […]
