اسرائیل کو واشنگٹن اور تہران کے درمیان سفارتی عمل سبوتاژ کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی، سردار مسعود

ایرانی مذاکرات کی کامیابی ایران اور ایرانی قوم کی فتح ہے،ہم خراج تحسین پیش کرتے ہیں:جماعت اسلامی پاکستان

امریکہ-ایران امن معاہدہ پاکستان کے لیے باعثِ فخر اور عالمی معیشت کے لیے ایک نہایت اہم اور خوش آئند لمحہ ہے: وفاقی وزیر خزانہ

پشاور میں 1.6ارب کی لاگت سے بننے والے انڈر پاس کا سنگ بنیاد

اسلام آباد میں غیر قانونی ہتھیار رکھنے اور دھوکہ دہی کے کیس میں مشتبہ افراد گرفتار

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں نئے ہفتے کے آغاز پر زبردست تیزی ، انڈیکس میں4639پوائنٹس کا اضافہ

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ٹویوٹا کے بعد سوزوکی نے بھی گاڑیوں کی تیاری بند کردی،پیداواری یونٹغیر اعلانیہ طور پر 8 دن کیلئے بند

کراچی(پی پی آئی)پاکستان میں موٹر گاڑیوں کی سب بڑی کمپنی پاک سوزوکی نے اپنا پلانٹ بند کردیا ہے۔پاکستان میں پاک سوزوکی سب سے زیادہ موٹر کار تیار اور فروخت ہونے والی کمپنی ہے تاہم انڈس ٹویوٹا کے بعد پاک سوزوکی نے بھی اپنا پیداواری یونٹ بند کردیا ہے۔کمپنی کے بیان کے مطابق پیداواری پلانٹ 2 جنوری بروز پیر سے 6 جنوری بروز جمعہ تک بند رہے گا۔پی پی آئی کے مطابق تاہم یکم جنوری کو اتوار جب کہ 7 اور 8 جنوری کو ہفتہ وار تعطیلات کے باعث پلانٹ کو غیر اعلانیہ طور پر 8 دن کے لئے بند کیا گیا ہے۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ درآمدی پابندیوں کی وجہ سے پاک سوزوکی کے لیے یہ بہت نازک وقت ہے، مستقبل کے حوالے سے بھی غیر یقینی صورت حال کی وجہ سے یہ بھی علم نہیں یہ پابندیاں مزید کتنے عرصے تک جاری رہیں گی۔کمپنی نے کہا ہے کہ ڈیمریجز اور کیبور کی بلند ترین سطح ہماری صنعت کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ہمارے ڈیلرز اور وینڈرز بھی بالترتیب فروخت اور پیداوار نہ ہونے کی وجہ سے بہت پریشان ہیں۔حکومت پاکستان سے درخواست ہے کہ برائے مہربانی اس معاملے کو فوری طور پر حل کرنے کے لیے اس صنعت کے اسٹیک پہولڈرز کے ساتھ گفت و شنید کریں۔پاک سوزوکی موٹر کمپنی لمیٹڈ سے قبل ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی لمیٹڈ 30 دسمبر تک اپنا پروڈکشن پلانٹ مکمل طور پر بند کرچکی ہے۔