آئی جی کی زیرِ صدارت اجلاس ، سندھ میں دہشت گردی کے واقعات میں غیر معمولی کمی پر اطمینان

کراچی قائدآباد سواتی محلہ، حلیمہ مسجد کے قریب آوارہ گولی لگنے سے نوعمر لڑکی زخمی

ٹھٹھہ میں دوران محرم امن و امان یقینی بنانے کے لئے اجلاس منعقد ، علما بھی شریک

اوکاڑہ حویلی لکھا میں ٹریفک حادثہ ، 8 سالہ لڑکے کی زندگی لے گیا

اوکاڑہ میں میں معمولی بات پر گروپی تصادم ،ایک شخص جاں بحق ،2 شدید زخمی

متحدہ نے پاکستان کا شیڈو بجٹ پیش کردیا ، اقتصادی جمود کو حل کرنے کا عزم

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ، شارٹ فال 4 ہزار میگا واٹ سے متجاوز

اسلام آباد(پی پی آ ئی) ملک بھر میں بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری ہے جبکہ بجلی کا شارٹ فال 4 ہزار3 سو 21 میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے۔ذرائع پاور ڈویڑن کے مطابق بجلی کی مجموعی پیداوار 9 ہزار 179 میگاواٹ ہے، بجلی کی طلب 13 ہزار500 میگاواٹ ریکارڈ کی گئی ہے جبکہ پن بجلی سے 500 میگاواٹ بجلی پیدا ہو رہی ہے، سرکاری تھرمل پاور پلانٹ سے 1ہزار میگاواٹ بجلی پیدا ہورہی ہے۔پاور ڈویڑن کے مطابق نجی شعبے کے بجلی گھروں کی پیداوار پانچ ہزار5 سو55 میگاواٹ ہے، شمسی توانائی سے 32 میگاواٹ اور بگاس سے 42 میگاواٹ بجلی پیدا کی جارہی ہے۔ذرائع پاور ڈویڑن نے کہا ہے کہ نیوکلیئر پاور پلانٹس 2 ہزار 50میگاواٹ بجلی پیدا کررہے ہیں جبکہ ملک بھر میں چار گھنٹے تک بجلی کی لوڈشیڈنگ کی جا رہی ہے۔