شنگھائی تعاون تنظیم کی میٹنگ میں پاکستان اور ازبکستان نے اسٹریٹجک شراکت داری کو مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار کیا

کراچی کینٹ اسٹیشن کے قریب پنجاب سے آنے والی ٹرین ہلاک ، نعش اسپتال منتقل

فنکشل لیگ کی سندھ میں تنظیم سازی 15 ستمبر تک وارڈ سطح تک مکمل کرنے کی ہدایت

شہداد کوٹ میں کارو کاری پر نوجوں لڑکا اور لڑکی قتل ، ملزم فرار

وزیر داخلہ کی زیرِ صدارت سندھ کابینہ کی ذیلی کمیٹی کا اجلاس منعقد ،زرعی آمدنی پر ٹیکس کے نفاذ کا جائزہ

میئر کراچی کے دورے ،بارش کے بعد کی صورتحال اور ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سندھ کے بعد خیبر پختونخوا سے بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت

ڈیرہ اسماعیل خان(پی پی آئی)سندھ کے ضلع سانگھڑ کے بعد خیبر پختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان سے بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔میڈیا ذرا ئع کے مطابق پٹرولیم ڈویڑن کی طرف سے جاری کیے گئے اعلامیے کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان سے تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔ابتدائی طور پر نئے کنویں سے یومیہ 39 اعشاریہ 12 ملین ایم ایم سی ایف ڈی گیس ملے گی۔ نئے ذخیرے سے یومیہ 1840 بیرل تیل بھی حاصل ہوگا۔پٹرولیم ڈویڑن کے مطابق رواں سال کے دوران تیل اور گیس کی یہ 15ویں دریافت ہے، نئی دریافت سے تیل اور گیس کی درآمدات پر انحصار میں کمی ہوگی۔گزشتہ ایک ماہ کے دوران سندھ کے ضلع سانگھڑ سے بھی تیل اور گیس کے نئے ذخائر دریافت ہوئے ہیں۔