طورخم (پی پی آئی) انسداد منشیات فورس (اے این ایف)نے طورخم بارڈر پر چھاپا مار کارروائی کے دوران افغانستان سے منشیات سمگلنگ کی کوشش ناکام بناتے ہوئے 3 فغان باشندوں کو گرفتار کرلیا ہے۔ پی پی آئی کے مطابق حکام کے مطابق اے این ایف اور ایف سی نے طورخم بارڈر پر مشترکہ آپریشن کیا، جس میں 3 افغان باشندوں سے36 کلو 500 گرام آئس، 8 کلو 580 گرام مشکوک مواد اور 7 کلو ہیروئن برآمدہوئی، اے این ایف کی دوسری کارروائی میں کراچی میں نجی کوریئر آفس میں 2 مختلف چھاپوں کے دوران لندن بھیجنے کے لیے تیار پارسلز میں موجود جیکٹس سے 230 گرام مشکوک مواد برآمد ہوا۔ ایک اور کارروائی میں دبئی بھیجنے کے لیے تیار پارسل سے 10 گرام آئس برآمد کرلی گئی، منشیات واسکٹ میں چھپائی گئی تھی۔ اے این ایف نے ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
Next Post
کوئی غلط کام نہیں شریعت کے مطابق نکاح کیا ہے،ریحام کا ناقدین کو جواب ایسے لوگوں کی پہلے کوئی پرواہ کی ہے نہ اب، زندگی اپنے اصولوں کے مطابق گزارنی ہے بلال سے پہلی دفعہ ملاقات یونیورسٹی وز ٹ میں ہوئی، باقی اللہ کی مرضی کب کیا ہوجائے
Tue Dec 27 , 2022
اسلام آباد (پی پی آئی)ریحام خان نے کہا ہے کہ شریعت کے مطابق نکاح کیا کوئی شادی پر بھی تنقید کرے تو کیا کرسکتے ہیں۔ریحام خان کا کہنا تھا کہ تنقید کرنے والوں بے چاروں کا کام ہی یہی ہوتا ہے، شریعت کے مطابق نکاح کیا، اگر کوئی اب بھی تنقید کرتا ہیں تو اس کا مطلب ان لوگوں کو […]