سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں قابض بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی تازہ کارروائی کے دوران ضلع جموں میں چار اورکشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا کے مطابق بدھ کے روز قابض بھارتی فورسز نے ضلع جموں کے علاقے
سدرہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران ایک جعلی مقابلے میں شہید کیا،فوجیوں نے نوجوانوں کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کی آڑ میں ایک جعلی مقابلے میں اس وقت شہید کردیاجب وہ ضلع کے علاقے سدرہ میں ایک ٹرک میں سفر کر رہے تھے۔بھارتی پولیس نے نوجوانوں کے قتل کا جواز پیش کرنے کے لیے ان کو عسکریت پسند قرار دیا۔ دوسری جا نب سابق وزیر اعلیٰ اور جموں و کشمیر میں پیپلز ڈیمو کریٹک پارٹی کی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ مودی حکومت کی جانب سے دفعہ 370 کی منسوخی کے بعد مقبوضہ علاقے میں بھاری سرمایہ کاری کے دعوے جھوٹے ثابت ہوئے ہیں۔
