ہنی ویل ٹیکنالوجیز کے نائب صدر کی واشنگٹن ڈی سی میں وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب سے ملاقات

ایس ای سی پی نے تصدیق انفارمیشن سروسز کو پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں آئی پی او کی اجازت دے دی

پاکستانی روپیہ بڑی کرنسیوں کے مقابلے میں مستحکم، ڈالر کی قدر میں کمی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کے باوجود مثبت رجحان

ملک بھر میں سونے اور کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ

کراچی کیماڑی میں سولہ سالہ لڑکی کے اندھے قتل کا معمہ حل سابق منگیتر گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

“تصاویر اپ لوڈ کرنے سے کسی جوڑے اچھے تعلق کا اندازہ نہیں لگایا جا سکتا”،حنا الطاف

کراچی (پی پی آئی(پاکستانی معروف اداکارہ حنا الطاف نے ایک انٹرویو میں کہا ہے کہ “سوشل میڈیا پر تصویریں اپ لوڈ کرنے سے کسی جوڑے کے اچھے یا برے تعلقات کے بارے اندازہ نہیں لگایا جاسکتا”۔ پی پی آئی کے مطابق حنا الطاف کی جانب سے حال ہی میں برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیا گیا،جس میں انہوں نے اپنے ڈراموں سمیت نجی زندگی سے متعلق بھی بات کی۔حنا الطاف نے دوران انٹرویو سوشل میڈیا سے غائب رہنے سے متعلق پوچھے گئے سوال کے جواب میں کہا کہ “ان کے خیال میں اگر کوئی جوڑا ایک ساتھ رہ رہا ہے اور سوشل میڈیا پر تصویریں اپ لوڈ نہیں کر رہا تو اس کا مطلب یہ ہر گز نہیں کہ ان کا تعلق مضبوط نہیں ہے”۔ انکا کہنا تھا کہ” ایک مہینے میں 4 سے 5بار اپنی تصویریں اپ لوڈ کرنے سے یہ کہیں واضح نہیں ہوتا کہ آپ آپس میں خوش ہیں، بغیر تصویریں ا پ لوڈ کیے بھی خوش رہا جا سکتا ہے”۔