پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

متناعہ بیان کیس شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد

کراچی(پی پی آ ئی) قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیانات کیس میں پی ٹی آئی رہنما شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کردی گئی۔قومی اداروں کے خلاف تضحیک آمیز بیانات کیس میں پی ٹی آئی کے رہنما شہباز گل نے گرفتاری سے بچنے کے لیے سندھ ہائیکورٹ سے رجوع کرلیا ہے۔شہبازگل نے اپنی درخواست میں مؤقف پیش کیا کہ میرے خلاف تھانہ سرجانی ٹاون، بریگیڈ اور رضویہ میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، اسی بیان سے متعلق ایک مقدمہ لاہور کے تھانہ مانگا منڈی میں درج ہوچکا ہے۔پی ٹی آئی رہنما نے عدالت سے استدعا کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ایک واقعہ کا ایک ہی مقدمہ درج کیا جاسکتا ہے، عدالت سے درخواست ہے کہ کراچی میں درج مقد ما ت کو کالعدم قرار دیا جائے، اور درخواست پر فوری سماعت کی جائے۔عدالت نے شہبازگل کی درخواست کی فوری سماعت کی استدعا مسترد کر دی، اور جسٹس عرفان سادات نے ریمارکس دیے کہ ہم صرف نئے کیسزکی فوری سماعت کی اجازت دیتے ہیں۔عدالت نے ریمارکس میں کہا کہ پہلے سے زیرسماعت مقدمے میں فوری سماعت کی استدعا منظور نہیں کی جاتی، عدالتی قواعد کے مطابق روسٹر برانچ کے ذریعے درخواست دائرکی جائے۔