قابض حکام کے تازہ ترین حکم نامہ کا کوئی جواز نہیں ہے، محبوبہ مفتی

مودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو لیز پر دی گئی زمین بھی چھین رہی ہے
کشمیریوں کے منفرد شناختی کارڈ کا مقصد زنجیروں میں جکڑ نے کے سوا کچھ نہیں
سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ قابض انتظامیہ کشمیریوں کا گلا گھونٹنا چاہتی ہے۔تمام کرایہ داروں سے زمین کا قبضہ فوری طور پرچھوڑنے کے قابض حکام کے تازہ ترین حکم نامہ کا کوئی جواز نہیں ہے اورمودی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کو لیز پر دی گئی زمین چھین رہی ہے۔ مودی کی فسطائی بھارتی حکومت کشمیریوں بالخصوص نوجوانوں کو اپنی نگرانی میں رکھنا چاہتی ہے تاکہ ان کے کہنے، سوچنے یا کرنے پر اپنی گرفت مضبوط کر سکے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق محبوبہ مفتی نے ان خیالات کا اظہار سرینگر میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے مودی حکومت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرمیں خاندانوں کے منفرد شناختی کارڈ بنانے کی تجویر کے بارے میں ایک سوال کے جواب میں کیا۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی کومعلوم ہے کہ کشمیری عوام اب بھی مودی حکومت کی طرف سے 5اگست2019کو جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے اقدام سے ناخو ش ہیں لہذا و ہ انہیں زنجیروں میں جکڑ کر رکھنا چاہتی ہے تاکہ نوجوان کیا کہتے ہیں، کیاسوچتے ہیں یا کیاکرتے ہیں اس پر نظر رکھی جاسکے۔

Next Post

پی ٹی آئی کو سیلاب زدگان اور بڑھتی دہشتگردی سے کوئی سروکار نہیں، شیری رحمان

Fri Dec 30 , 2022
پاکستان تحریک احتجاج ملک چلا سکی نہ پارلیمانی اپوزیشن کا کردار ادا کرنیکی صلاحیت ہے گالم گلوچ، الزام تراشی اور کنٹینر طرز سیاست سے اب لوگ تنگ آچکے ہیں:وفاقی وزیر اسلام آباد (پی پی آئی)وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی سینیٹر شیری رحمٰن نے کہا ہے کہ ملک میں ابھی بھی […]