پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

بلدیاتی الیکشن پر واویلا کرنے والی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کیوں نہیں کرایا،طارق فضل چودھری

اسلام آباد (پی پی آئی)مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری نے کہاہے کہ بلدیاتی الیکشن پر واویلا کرنے والی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کیوں نہیں کرایا،پی ٹی آئی کو کہنا چاہتاہوں رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوتا۔ پی پی آئی کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما طارق فضل چودھری کاکہناتھا کہ اسلام آباد بلدیاتی الیکشن آج نہیں ہوسکا، گزشتہ روز عدالت نے آج ہی الیکشن کرانے کا حکم دیا،اسلام آباد ہائیکورٹ کا فیصلہ بھی شام کو آیا۔لیگی رہنما کاکہناتھا کہ عدالتی فیصلے کا احترام کرتے ہیں مگر ایک دن میں انتظامی سرگرمیاں نہیں ہوسکتیں،ایک پولنگ سٹیشن پر 20 سے 25 افراد بھی ہوں تو ان کو موبائل کرنا تھا، انٹر اکورٹ اپیل دائر کردی گئی ہے،عدالت کا جو بھی حکم ہوگا من و عن عمل کریں گے۔طارق فضل چودھری نے کہاکہ عملی طور پر آج الیکشن ممکن نہیں تھا، آدھی تعداد خواتین کی ہے، پھر سامان کی ترسیل بھی مسئلہ ہے،ان کاکہناتھا کہ سیکشن سکس کے تحت یونین کونسل کا اختیار وفاق کو دیا گیا ہے، اب جو الیکشن ہونے ہیں، 125 یونین کونسلز کا تعین کرنے کا حکم دیا گیا، میئر اور ڈپٹی میئر کا الیکشن ڈائریکٹ ہوگا، یہ دو ترامیم ہوئی ہیں، بل صدر کے پاس ہے،صدر اگر وہ چند دن اس بل پر سائن نہیں کرتے تو خود بخود یہ ایکٹ بن جائے گا، یہ آئین کا حصہ ہے۔طارق فضل چودھری کاکہناتھا کہ اگر آج الیکشن ہوتے تو نمائندے اپنا میئر اور ڈپٹی میئر منتخب نہیں کرسکتے تھے، 152یونین کونسلز کی حلقہ بندی بھی از سرنو ہوگی، پی ٹی آئی کی جانب سے بلدیاتی الیکشن پر پروپیگنڈہ کیاجارہاہے،ان کاکہناتھا کہ اسلام آبادمیں ایک ہزار سے زائد پولنگ سٹیشنز قائم کیے گئے،عملی طورتمام لوگوں کو موبائل کرنا مشکل تھا۔لیگی رہنما نے کہاکہ الیکشن کمیشن کا عملہ چھٹیوں پر ہے،سامان کی ترسیل ایک دن میں مشکل ہے،صرف الیکشن کرانے کی بات نہیں ہوتی،سیکیورٹی کی فراہمی بھی ذمہ داری ہوتی ہے،بلدیاتی الیکشن پر واویلا کرنے والی پی ٹی آئی نے اپنے دور میں کیوں نہیں کرایا،پی ٹی آئی کو کہنا چاہتاہوں رونے دھونے سے کچھ نہیں ہوتا