پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کالعدم القاعدہ کا اہم کمانڈر 5 دہشتگردوں سمیت گرفتار خود کش جیکٹ کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچربھی برآمد

لاہور(پی پی آئی) کاونٹر ٹیرراز م ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی)نے تین شہریوں میں دہشت گرد نیٹ ورک کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے 5دہشت گرد وں کو گرفتار کرلیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی حکام نے بتایا کہ دہشتگردوں کیخلاف کارروائی کرتے ہوئے 3شہروں سے پانچ دہشتگردوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں کالعدم القاعدہ کا اہم کمانڈر بھی شامل ہے، سی ٹی ڈی حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کی شناخت فاروق شاہ، سیف اللہ، سید شاہ زیب، احمد خان، اسرار احمد کے نام سے ہوئی ہے۔پی پی آئی کے مطابق سی ٹی ڈی حکام کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے قبضے سے خود کش جیکٹ بنانے کا سامان، بارودی مواد، اسلحہ، ممنوعہ لٹریچربھی برآمد کیا گیا ہے،حکام کے مطابق گرفتار دہشت گرد حساس اضلاع میں دہشت گردی کی منصوبہ بندی مکمل کرچکے تھے، سی ٹی ڈی حکام کا بتانا ہے کہ سی ٹی ڈی نے رواں ہفتے 504 کومبنگ آپریشنز میں 21 ہزار سے زائد افراد کو چیک کیا، 153 مشتبہ افراد کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔