سندھ نے سستی بجلی کے لیے صوبائی گرڈ کا خاکہ پیش کیا؛ ڈنمارک کی سبز سرمایہ کاری پر نظر

بلوچستان میں یوم مزدور منایا گیا

قتل پر احتجاج کے بعد مرکزی شاہراہ بند

گینگز اور املاک کے جرائم کے خلاف سیکیورٹی سخت

جاری کریک ڈاؤن میں بدنام زمانہ چھیننے والے گروہ کے ارکان گرفتار

دارالحکومت میں کریک ڈاؤن، غیر قانونی اسلحہ برآمد، دو افراد گرفتار

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

سکھر سمیت سندھ کے 12اضلاع میں ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ

سکھر(پی پی آئی)سندھ کے بارہ اضلاع میں ایشین بنک کے موسمیاتی تبدیلیوں میں بہتری کے پروگرام کے تحت ماحولیاتی مسائل سے نمٹنے کیلئے ایئر اورواٹرکوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔کراچی کے تمام اضلاع اور حیدرآباد،سکھر،لاڑکانہ،بے نظیر آباد اور میرپور خاص میں مانیٹرنگ سسٹم نصب ہوں گے۔ پی پی آئی کے مطابق 45مقامات پر ایئر کوالٹی مانیٹرنگ سسٹم لگائے جائیں گے جبکہ 25مقامات پر واٹر کوالٹی مانیٹرنگ سٹیشن قائم کیے جائیں گے۔ذرائع کے مطابق ماحولیاتی اAلودگی کے خاتمے کے لئے پلاسٹک کے استعمال کے حوالے سے بھی پالیسی تشکیل د ی جارہی ہے۔پلاسٹک کو کنٹرول کرنے کیلئے قانون سازی کی جائے گی۔ موٹر وہیکلز سرٹیفکیشن میں ماحولیاتی آلودگی کاسبب بننے والے آلات کی انسپکشن بھی شامل کی جائیگی۔۔چین کے تعاون سے پنجاب میں ہوا کو صاف کرنے والے(ایئر پیوریفائیڈ) ٹاورز بھی لگائے جارہے ہیں۔