پاکستان اور بنگلہ دیش کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے کے معاہدے

چوہدری لطیف اکبر کا چرکپورہ میں شاندار استقبال؛ مسائل کے حل کی یقین دہانی

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر سینیٹر ایمل ولی کا ردعمل

اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی خریداری قیمت میں کمی، دیگر کرنسیوں میں بھی معمولی اتار چڑھاؤ

سونے اور چاندی کی قیمتوں میں مزید اضافہ، فی تولہ سونا 4 لاکھ 33 ہزار 836 روپے تک پہنچ گیا

اسٹاک ایکسچینج میں بڑی گراوٹ، انڈیکس 1,703 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ نیچے

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

عالمی برادری کشمیری عوام کے ناقابل تنسیخ حق خودارادیت کے حصول کو یقینی بنائے:بلاول بھٹو

اسلام آ باد/سری نگر(پی پی آ ئی)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جموں و کشمیر کے عوام کے حق خود ارادیت کی حمایت جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے عالمی برادری بالخصوص اقوام متحدہ پرزوردیا ہے کہ وہ کشمیریوں سے کئے گئے اپنے وعدوں کو پورا کرے اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق انہیں انکاحق خودارادیت دلوانے کیلئے اقدامات کرے۔بلاول بھٹو زرداری نے یوم حق خود ارادیت کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ آج کے دن 1949میں اقوام متحدہ کے کمیشن برائے بھارت اور پاکستان(یو این سی آئی پی)نے متفقہ طور پر اقوام متحدہ کے زیر اہتمام آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیری عوام کے حق خودارادیت کی حمایت کی قرارداد منظور کی تھی۔انہوں نے کہا کہ حق خود ارادیت بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے جسے بین الاقوامی انسانی حقوق کی دستاویزات میں برقرار رکھا گیا ہے، اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے حق خود ارادیت سے متعلق اپنی سالانہ قرارداد میں اس کی توثیق کی ہے۔وزیر خارجہ نے کہا کہ یہ دن عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کو جموں و کشمیر کے عوام کے عزم کے احترام کی ضرورت کو اجاگر کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے غیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر پر بھارتی قبضہ کے گزشتہ 75 سال کشمیری عوام پر ظلم وجبر کی ایک افسوسناک داستان ہیں۔ پاکستان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے ذریعے کشمیریوں کے حق خودارادیت کی حمایت کیلئے اپنا کردار ادا کرنے، کشمیری عوام کے حق خود ارادیت کے حصول تک ہماری بھرپور،ثابت قدم اخلاقی، سیاسی اور سفارتی حمایت جاری رہے گی۔