کوئٹہ(پی پی آئی)پشتونخوا ملی عوامی پارٹی (پی کے میپ) سے حال ہی میں خارج کئے گئے راکین نے خود کو اس کاوارث قرار دیا ہے۔ دوسری جانب انہی اراکین نے بلوچستان کے پشتون اکثریتی علاقوں نیز خیبرپختونخوا، اٹک اور میانوالی تک پشتونخوا کے نام سے ایک نیا صوبہ بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔پی پی آئی کے مطابق محمود خان اچکزئی سے علیحدگی اختیار کرنے والے پی کے میپ کے ان اراکین نے 27 اپنی پارٹی کے لیے خوشحال کاکڑ کو سربراہ منتخب کیا ہے جو بلوچستان کے مرحوم سینیٹر عثمان کاکڑ کے صاحبزادے ہیں۔ جبکہ خیبرپختونخوا کے ضلع سوات سے تعلق رکھنے والے مختار خان یوسفزئی کو نائب چیئرمین منتخب کیا گیا ہے۔پشتونخوا صوبے کا یہ نیا مطالبہ 1960 اور 1970 کی دہائی میں اٹھنے والے پشتونستان کے مطالبے کا تسلسل ہے۔
Next Post
پی ٹی آئی کو الیکشن میں کامیابی کے لیے ترقیاتی کاموں کی ضرورت نہیں: تیمور جھگڑا
Thu Jan 5 , 2023
پشاور (پی پی آئی)خیبرپختونخوا کے وزیر خزانہ تیمورسلیم جھگڑا کا کہنا ہے کہ کہ صوبے کی معاشی صورتحال گزشتہ تین ماہ سے بہتری کی طرف گامزن ہے۔ پی پی آئی کے مطابق تیمور سلیم جھگڑا نے بتایا کہ ’ہمیں صورتحال سے نمٹنے کے لیے بہت سے سمجھوتے کرنے پڑے، کچھ ماہ سالانہ ترقیاتی فنڈز کو روک کر رکھنا پڑا اخراجات […]