عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

حمزہ شہباز کیمپ کے آزاد رکن اسمبلی بلال وڑائچ پی ٹی آئی کے قافلے میں شامل فواد چوہدری اور میاں اسلم کی موجودگی میں عمران سے ملا قات،پرویز الہی کی حمایت کا اعلان

لاہور(پی پی آئی)وزیراعلیٰ پنجاب کے لیے اعتماد کا ووٹ لینے سے قبل حمزہ شہباز کیمپ کے آزاد رکن پنجاب اسمبلی بلال وڑائچ چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے قافلے میں شامل ہو گئے۔پی پی آئی کے مطابق چئیرمین تحریک انصاف عمران خان سے پنجاب اسمبلی کے آزاد حیثیت میں منتخب ہونے والے ایم پی اے بلال وڑائچ کی ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری اور میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنما شریک تھے۔ملاقات میں بلال وڑائچ کی جانب سے تحریک انصاف کے وژن کی تائید کی گئی اور وزیراعلی چوہدری پرویز الہی کو ووٹ دینے کا اعلان کیا گیا۔فواد چوہدری نے کہا کہ بلال وڑائچ جلد تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان بھی کر دیں گے۔بلال وڑائچ نے اس سے قبل حمزہ شہباز کو ووٹ دیا تھا تاہم اب وہ اعتماد کے ووٹ میں پرویز الہی کو سپورٹ کریں گے-