اعتماد کا ووٹ کسی وقت بھی لیا جا سکتا ہے تاہم عدالتی فیصلے کا انتظار ہے: فواد چوہدری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پی ٹی آئی رہنما فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب چوہدری پرویز الٰہی کے لیے اعتماد کا ووٹ کسی وقت بھی وقت اجلاس میں شامل کیا جا سکتا ہے تاہم ہمیں گیارہ جنوری کو عدالت کے فیصلے کا انتظار ہے۔ سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب پرویزالٰہی کی وزرارت اعلی کے معاملے پر پنجاب اسمبلی سے اعتماد کا ووٹ لینے کے معاملے پر تحریک انصاف کی تیاریاں مکمل ہیں اوراس سلسلے میں ہمارے پاس نمبرز بھی پورے ہیں تاہم اگرہم عدالتی فیصلے سے پہلے اعتماد کا ووٹ لیں گے پھر بھی عدالتی حکم نامے کاانتظار کرنا ہو گا،اس لیے فیصلے سے قبل ووٹ لینے کی منطق نہیں۔فواد چوہدی نے کہاکہ صوبائی اسمبلی پنجاب کے تمام ممبران کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ لاہورمیں موجود رہیں تاکہ 11 جنوری کوعدالتی حکم کے مطابق ہم فوری عمل کر سکیں۔

Next Post

متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری

Mon Jan 9 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سہیل خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔معاون […]