متنازعہ ٹویٹ کیس، اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری

اسلام آ باد(پی پی آ ئی)اسلام آباد کی مقامی عدالت نے متنازعہ ٹویٹ کیس میں سابق وفاقی وزیر اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی۔اسپیشل جج سینٹرل اعظم خان نے اعظم سواتی کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس کی سماعت کی، پی ٹی آئی رہنما کی جانب سے سہیل خان ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔معاون وکیل نے کہا کہ ہمیں آج پیش ہونے کا کوئی نوٹس موصول نہیں ہوا، نوٹسز جاری کردیں تاکہ آئندہ سماعت پرپیش ہو سکیں۔جج نے اعظم سواتی کے دوبارہ طلبی کے نوٹس جاری کرتے ہوئے کیس کی سماعت 31 جنوری تک ملتوی کردی۔یاد رہے کہ اعظم سواتی کے خلاف ایک ہی نوعیت کے 2 مقدمات درج ہیں۔

Next Post

ایل پی جی کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ

Mon Jan 9 , 2023
اسلام آ باد(پی پی آئی) مارکیٹنگ کمپنیز نے لیکوئیڈ پیٹرولیم گیس (ایل پی جی) کی قیمت میں 50 روپے فی کلو اضافہ کردیا ہے۔اضافے کے بعد ایل پی جی کی قیمت 250 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے جبکہ اوگرا نے جنوری کے لئے قیمت 204 روپے فی کلومقررکی ہے۔ایل پی جی کی قیمت اضافے کے بعد گھریلوسلنڈر3,000 روپے، کمرشل […]