ایبٹ آباد میں حاشر تاج تشدد کیس کا مرکزی ملزم گرفتار

سندھ میں نئی کنوؤں سے گیس کی پیداوار کا آغاز

کراچی پاپوش میں تشدد زدہ لاش دریافت

اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم، یورو میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ معمولی مہنگا

تلہار کے نواح میں مہنگائی سے پریشان محنت کش نےخود کشی کرلی

ٹھٹھہ بائی پاس کے قریب کار کی ٹکر سے راہگیر خاتون سمیت 2 افراد جاں بحق ایک زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس کو حادثہ

کراچی(پی پی آئی) کراچی سے لاہور جانے والی پاک بزنس ایکسپریس روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب حادثے کا شکار ہوگئی۔ریلوے حکام کے مطابق روہڑی ریلوے اسٹیشن کے قریب پاک بزنس ایکسپریس کی ایک بوگی اچانک موڑ کاٹتے ہوئے پٹڑی سے اتر گئی جس کے باعث کراچی سے لاہور جانے والا اپ ٹریک بلاک ہوگیا۔حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع پر ریلوے کی امدادی ٹیمیں فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کردی گئیں، پاک بزنس ایکسپریس کی 16 ویں کوچ ٹریک سے اتری۔ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اپ ٹریک بلاک ہونے کے باعث تیزگام، فرید ایکسپریس، کراچی ایکسپریس اور علامہ اقبال ایکسپریس کو مختلف اسٹیشنوں پر روک لیا گیا تاہم حادثے کا شکار پاک بزنس ایکسپریس کو متبادل بوگی لگا کر لاہورروانہ کر دیا گیا۔پاک بزنس ایکسپریس کی بوگی ٹریک سے اترنے کے سبب تقریباً ساڑھے 3گھنٹے ٹریک معطل رہنے کے بعد بحال کردیا گیا ہے جبکہ حادثے کی وجہ معلوم نہ کی جاسکی، خوش قسمتی سے حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔