جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران 9 ارب ڈالرز جمع کئے: بلاول

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) وفاقی وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران نو ارب ڈالرز جمع کئے۔ سماجی رابطے کی ویبس ائٹ ٹو ئٹر پر اپنے بیان میں وزیر خا رجہ بلاول بھٹو زرداری نے لکھا ہے کہ پاکستانکے لئے ایک اچھی خبر ہے کہ ہم نے سیلاب متاثرین کے لئے جینوا میں کامیاب کانفرنس کے دوران نو ارب ڈالرز جمع کئے۔ بلاول بھٹو نے کہا کہ ہم پاکستان کے ساتھ کھڑا ہونے پر اقوام متحدہ کے جنرل سیکریٹری سمیت تمام عالمی برادری کے شکرگزار ہیں۔

Next Post

شریف برادران شروع سے ہی دو نمبری کے ماہر، کبھی ایک نمبر کام نہیں کیا:پرویز الٰہی

Tue Jan 10 , 2023
لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزیز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف شروع سے ہی دو نمبری کے ماہر ہیں، شریف برادران نے کبھی ایک نمبر کام نہیں کیا، کہ جو حکمران بے ایمان ہوگا اس کام میں برکت نہیں ہوگی، عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری […]