لاہور(پی پی آئی) وزیراعلیٰ پنجاب چوہدری پر وزیز الٰہی نے کہا ہے کہ نوازشریف اور شہباز شریف شروع سے ہی دو نمبری کے ماہر ہیں، شریف برادران نے کبھی ایک نمبر کام نہیں کیا، کہ جو حکمران بے ایمان ہوگا اس کام میں برکت نہیں ہوگی، عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا۔وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الٰہی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس اور کرکٹ سٹیڈیم کا سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 400 میٹر طویل سمن آباد انڈر پاس 2 ارب 3 کروڑ روپے کی لاگت سے 6 ماہ میں مکمل کیا جائے گا، سمن آباد انڈر پاس بننے سے سمن آباد، گلشن راوی، توحید پارک، ملتان روڈ، چوبرجی، چوک یتیم خانہ اور ملحقہ علاقوں کے لوگوں کو آمد و رفت میں آسانی ہوگی، سمن آباد کرکٹ سٹیڈیم کی تعمیر پر 66 کروڑ روپے لاگت آئے گی، کرکٹ گراؤنڈ بننے سے نوجوان کھلاڑیوں کو اپنے ٹیلنٹ کے اظہار کا بھرپور موقع ملے گا۔ پرویز الٰہی نے کہا کہ ماسٹر پلان کا ذکر اکثر سامنے آتا ہے، ماسٹر پلان پی ٹی آئی کے دور حکومت میں شروع ہوا، ن لیگ کے میڈیا سیل نے ماسٹر پلان کے متعلق منفی مہم چلائی، شہباز اور نوازشریف شروع سے ہی 2 نمبر ہیں، شریف برادران نے کبھی ایک نمبر کام نہیں کیا، مستقبل میں کسی کو پنجاب میں ن لیگ نظر نہیں آئے گی، صرف ہمارے کام نظر آئیں گے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ جو حکمران بے ایمان ہوگا اس کام میں برکت نہیں ہوگی، عمران خان جیسا سچا اور کھرا لیڈر پاکستان میں نہیں ملنا، عمران خان عوام کی بہتری اور بھلائی کے لئے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں، ہمیں معلوم ہے عمران خان سچے ہیں اس لئے لوگوں نے ساتھ دیا ہے، جیسے قائداعظم سچے اور کھرے تھے اس ہی طرح عمران خان بھی ہیں۔
Next Post
ٹرینا سولر کے 210 ملی میٹر این ٹائپ کے آئی-ٹاپ کون سیلز نے پروڈکشن رول آف کردی
Tue Jan 10 , 2023
سنگاپور، 9 جنوری 2023ء/پی آرنیوزوائر/– 2022 کے اختتام کے قریب آتے ہی ٹرینا سولر کے 210 ملی میٹر این ٹائپ آئی-ٹاپ کون سیلز نے صوبہ جیانگسو کے شہر سوکیان میں اپنی 8 گیگا واٹ فیکٹری میں پروڈکشن لائن رول آف کر دی ہے۔ یہ این ٹائپ کے سیلز نئی نسل ورٹیکس این ماڈیولز تیار کرنے کے لئے استعمال کیے جائیں […]