پاکستان میں 1970 کے بعد پہلی بار مہنگائی کی

شرح 24.5 فیصد،عالمی بینک نے معاشی اثرات پر رپورٹ جاری کر دی
اسلام آباد (پی پی آ ئی)عالمی بینک نے عالمی معاشی اثرات سے متعلق رپوٹ جاری کر دی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں 1970 کے بعد پہلی بار مہنگائی کی شرح 2405فیصد رہی۔میڈیاذرائع کے مطابق عالمی بینک کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث موجودہ مالی سال پاکستان کی شرح نمو 2فیصد رہنے کا امکان ہے، سیلاب کی تباہ کاریاں اور سیاسی بے یقینی مشکل معاشی حالات کی وجہ قرار دی گئی ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیلاب کے باعث 15فیصد آبادی متاثر ہوئی، انفراسٹرکچر کو نقصان پہنچا، جبکہ پاکستا ن کو بیرونی قرضوں کے شدیدخطرات کا سامنا بھی ہے۔

Next Post

مقبو ضہ کشمیر میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں کا سلسلہ دسویں روز بھی جاری

Wed Jan 11 , 2023
سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے جموں کے علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔کشمیرمیڈیاکے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے’ویلج ڈیفنس گارڈز‘کے ارکان کے ساتھ مل کر بدھ کو دسویں روز بھی راجوری، پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، جموں، […]