سری نگر(پی پی آ ئی) بھارت کے زیرقبضہ جموں و کشمیر میں بھارتی اور پیرا ملٹری اہلکاروں نے جموں کے علاقے میں بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔کشمیرمیڈیاکے مطابق بھارتی فوجیوں اور پیراملٹری اہلکاروں نے’ویلج ڈیفنس گارڈز‘کے ارکان کے ساتھ مل کر بدھ کو دسویں روز بھی راجوری، پونچھ، کشتواڑ، ڈوڈہ، رام بن، جموں، ریاسی اور کٹھوعہ اضلاع میں کے کئی قصبوں اور دیہات میں گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا، زیا دہ تر چھاپے مسلمانوں کے گھروں پر مارے جا رہے ہیں،کنڈی، بدھل، کالاکوٹ، دھرمسال، نوشہرہ، سندر بنی، مینڈھر اور خطے کے دیگر علاقوں میں مسلمانوں کو بھارتی فورسز کے ہاتھوں مسلمانوں کو بڑے پیمانے پر غیر انسانی سلوک، مظالم اور ایذا رسانی کا سامنا ہے۔ تھانوں اور فوجی کیمپوں میں مسلمان نوجوانوں حتی کہ مسلم خواتین سے پوچھ گچھ کی جارہی ہے اور اس بہیمانہ عمل نے خطے کے مسلمانوں کی زندگی جہنم بنا دی ہے۔دریں اثنا، بھارتی فوج نے ضلع راجوری کے علاقے سندر بنی میں کنٹرول لائن کے قریب مہادیو مینکا فائرنگ رینج میں ویلج ڈیفنس گارڈز، جن میں زیادہ تر ہندو شامل ہیں، کے ارکان کو اسلحے کی تربیت دینا شروع کر دی ہے جس کے باعث علاقے کے مسلمانوں شدید عدم تحفظ کا شکار ہوگئے۔
Next Post
سعودی عرب، بیٹریاں چوری کرنے کے الزام میں 4 پاکستانی گرفتار
Wed Jan 11 , 2023
ریاض(پی پی آ ئی)سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاورکی 17 بیٹریاں چوری ہوگئیں۔عرب میڈیاذرائع کے مطابق بیٹریاں چوری کرنے کے الزام میں سعودی پولیس نے 4 پاکستانی شہریوں کو گرفتار کرلیا۔سعودی پولیس نے ٹیلی کمیونیکیشن کمپنی کے ٹاور کی بیٹریاں چوری کے الزام میں ایک یمنی شہری کو بھی گرفتار کیا ہے۔