سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی نے اپنی گپکر رہائش گاہ سے بے دخلی پر سیکورٹی ایجنسیوں کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے کیونکہ ان کا موقف ہے کہ نئی رہائش زیڈ پلس کودہشت گرد حملوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ ان کی نئی رہائش گاہ سے شہر کے مرکز تک 20 کلومیٹر راستے کو محفوظ بنانا مشکل ہے۔محبوبہ مفتی کے اہل خانہ نے کہاکہ پرانی رہائش گاہ سے نئی رہائش گاہ زیڈ پلس منتقلی سے پہلے انہیں خطرات کے بارے میں کچھ بھی نہیں بتایا گیا تھا کیونکہ انتظامیہ جان بوجھ کر نقصان پہنچانے کی کوشش کر رہی تھی۔ پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نومبر میں شہر کے مضافات میں واقع کھمبر کی رہائش گاہ میں منتقل ہوگئی ہیں قبل ازیں گپکر میں واقع اعلیٰ حفاظتی ‘فیئر ویو’ رہائش گاہ سے انھیں بے دخل کردیا گیا تھاجہاں وہ 2005 سے رہ رہی تھیں۔
Next Post
محبوبہ مفتی کی صاحبزادی ارتقا پاسپورٹ میں والدہ کے نام میں تبدیلی کی خواہاں
Mon Jan 16 , 2023
والدہ کا نام محبوبہ مفتی کی بجائے محبوبہ سید درج کیا جائے:اخبار ات میں نوٹس بھی شائع سری نگر (پی پی آئی)مقبوضہ جموں و کشمیر کی سابق وزیر اعلی اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی سربراہ محبوبہ مفتی کی صاحبزادی ارتقا محبوبہ مفتی اپنے پاسپورٹ میں والدہ کا نام تبدیل کروانا چاہتی ہیں۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ارتقا […]