عالمی و ملکی گولڈ مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ ، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان آرمی ٹیم کو بین الاقوامی پیس اسٹیکنگ کی فتح پر گورنر سندھ کی مبارک باد

بجٹ 2026-27 مایوس کن، کمرشل امپورٹرز کو مکمل طور پر نظرانداز کر دیا گیا، پی سی ڈی ایم اے

گورنر ہاو س میں عالمی یومِ ماحولیات شجرکاری مہم کا آغاز ،ہر شہری کم از کم ایک پودا لگائے:گورنر سندھ کی اپیل

ٹھٹھہ کی ساحلی پٹی پرشدید پانی کی شدید قلت کیخلاف کسانوں کا احتجاج

کراچی بھینس کالونی میں مردہ جانوروں کی ہڈیوں اور چربی سے غیر معیاری تیل تیار کرنے والی غیر قانونی فیکٹری سربہ مہر

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

پاکستان ویمن کو آسٹریلیا نے 8 وکٹ سے شکست دیدی پاکستان کی ندا 59 اور کپتان بسمہ 28 رنز کے ساتھ نمایاں آسٹریلیا کی ڈارسی اور جونا نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا

برسبین (پی پی آئی)آسٹریلیا ویمن کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو پہلے ون ڈے میچ میں 8 وکٹ سے شکست دے دی۔میزبان آسٹریلیا نے 158 رنز کا ہدف 28 اعشاریہ 5 اوووز میں 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔پی پی آئی کے مطابق برسبین میں کھیلے گئے پہلے ون ڈے میچ میں پاکستان ویمن نے مقررہ 40 اوورز میں 8 وکٹ پر 160 رنز بنائے تھے۔آسٹریلیا کو ڈک ورتھ لیوئیس سسٹم کے تحت 40 اوورز میں 158 رنز بنانے تھے۔پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 59 اور کپتان بسمہ معروف 28 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں۔آسٹریلیا کی طرف سے ڈارسی براؤن اور جوناسین نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔