کراچی بنگالی پاڑہ سے 2 زخمی ڈاکو گرفتار ،شاہ لطیف میں بھائی کے ہاتھوں بھائی زخمی

کراچی اورنگی ٹاؤن اور سی ٹی او کمپاؤنڈ میں پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے ، 3 ڈاکو گرفتار ، ایک فرار

کراچی گلشن اقبال اور بوٹ بیسن میں فائرنگ 2 ڈاکو ایک راہگیر زخمی

نائب وزیراعظم کا فعال خارجہ پالیسی ، اقتصادی سفارت کاری کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ

وفاقی وزیر سرمایہ کاری سے برطانیہ،چین فنڈ کے وفد کی ملاقات ، صنعتی تعاون پر تفصیلی تبادلہ خیال

اوکاڑہ گجر چوک پر موٹر سائیکلوں میں تصادم ، میں 2 افراد جاں بحق ، 3 زخمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر آئندہ ماہ دبئی میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گے

گلگت/دبئی(پی پی آئی)گلگت بلتستان سے تعلق رکھنے والے ڈبلیو بی او یوتھ ورلڈ چیمپئن عثمان وزیر 4 فروری کو دبئی میں اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔رپورٹ کے مطابق عثمان وزیر نے اپنی 10ویں انٹرنیشنل فائٹ کا اعلان کرتے ہوئے مقابلے کی تیاری شروع کر دی ہے، عثمان وزیر کا مقابلہ دبئی میں 4 فروری کو تھائی لینڈ کے باکسر کرونگ کلنگ سے ہوگا۔اس سے قبل بھی عثمان وزیر تھائی حریف کا مقابلی کرچکے ہیں، ایشین ٹائٹل فائٹ میں عثمان وزیر کے خلاف تیسرے راؤنڈ میں انجری کا شکار ہونے والے تھائی باکسر کرونگ کلنگ نے اس مرتبہ عثمان وزیر کو چیلنج کیا ہے۔اپنے ایک بیان میں عثمان وزیر نے قوم سے دعاؤں کی اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ کہ میری پوری کوشش ہوگی کہ ٹائٹل کا دفاع کروں تاکہ ورلڈ ٹائٹل پاکستان کے پاس ہی رہے۔