مسلم لیگ ن گلگت بلتستان کا اجلاس ، انتخابی کامیابی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کا جائزہ لیا

وزیراعظم کی زیر صدارت اہم اجلاس، پاکستان ریلوے میں اسٹریٹجک اصلاحات کی منظوری

سندھ پولیس اور پراسیکیوشن کے درمیان قبل از ٹرائل ہم آہنگی کے حوالے سے اہم اجلاس ، تفصیلی غور و خوض

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا نیشنل پولیس اکیڈمی کا دورہ

صوفی بزرگ بابا فرید گنج شکر کے سالانہ عرس کی تیاریاں ، سیکیورٹی پلان تیار

ملکی گولڈ مارکیٹ میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں تیزی سے کمی

تازہ ترین خبریں

اشتہار

تازہ ترین

الیکشن کمیشن نے پنجاب اور کے پی اسمبلی کے انتخابات کی تیاریاں شروع کردیں

اسلام آ باد(پی پی آ ئی) پنجاب اور خیبرپختون خوا کی اسمبلیاں تحلیل ہونے کے بعد اب الیکشن کمیشن نے دونوں صوبوں میں انتخابات کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔الیکشن کمیشن نے پنجاب اور خیبرپختون خوا کے گورنرز کو خط لکھنے کا فیصلہ کیا ہے، اور ایسا تاریخ میں پہلی بار ہوگا کہ صوبائی انتخابات کیلئے گورنرز سے خط و کتابت ہوگی۔گورنرز سے صوبائی اسمبلی کے عام انتخابات کی حتمی تاریخ لی جائے گی، اور الیکشن کمیشن خط میں دونوں گورنرز کو الیکشن کیلئے 3 تاریخیں تجویز کرے گا، گورنر پنجاب اور گونر خیبرپختونخوا انتخابات کی حتمی تاریخ کا فیصلہ کریں گے۔
الیکشن کمیشن نے ڈی آر اوز اور آر اوز عدلیہ اور بیوروکریسی سے لینے کا فیصلہ کیا ہے اور الیکشن کمیشن جلد ڈی آر اوز اور آر اوز کے لیے افسران کے نام طلب کرے گا۔الیکشن کمیشن پنجاب انتخابات کیلئے انتخابی عملے کیلئے فہرستیں بھی مانگے گا، فہرستیں ملنے کے بعد الیکشن عملے کو ٹریننگ بھی دی جائے گی۔واضح رہے کہ اسمبلیوں کی تحلیل کے بعد الیکشن کمیشن آئین کے تحت 3 ماہ میں اسمبلیوں کے عام انتخابات کرانے کا پابند ہے۔