بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی ہونے کا امکان

اسلام آ باد(پی پی آئی) سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی (سی پی پی اے) نے بجلی 2 روپے 20 پیسے فی یونٹ سستی کرنے کی درخواست جمع کروا دی ہے۔درخواست دسمبر کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں جمع کروائی گئی ہے، دسمبر میں 8 ارب 41 کروڑ یونٹ بجلی پیدا ہوئی جبکہ 8 ارب 9 کروڑ یونٹ بجلی فروخت کی گئی۔درخواست پر نیپرا اتھارٹی 30 جنوری کو سماعت کرے گی جس میں بجلی کی فی یونٹ قیمت میں کمی کا امکان ہے۔

Next Post

بلوچستان میں شدید برفباری،گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

Thu Jan 19 , 2023
کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں شدید برف باری کے باعث مسافرگاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔وادی زیارت، پشین،مسلم باغ، کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل گزشتہ رات گئے شروع ہوا جو کہ اب بھی وفقے وقفے سے جاری ہے۔برفباری کے بعد ان علاقوں میں ہر منظر سفید ہوگیا، وادی […]