بلوچستان میں شدید برفباری،گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا

کوئٹہ(پی پی آئی) بلوچستان میں شدید برف باری کے باعث مسافرگاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کر لیا گیا۔وادی زیارت، پشین،مسلم باغ، کان مہترزئی سمیت بلوچستان کے شمالی علاقوں میں برفباری کا نیا سپیل گزشتہ رات گئے شروع ہوا جو کہ اب بھی وفقے وقفے سے جاری ہے۔برفباری کے بعد ان علاقوں میں ہر منظر سفید ہوگیا، وادی کوئٹہ کے اطراف میں بھی پہاڑوں پر برف پڑی۔دوسری جانب نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس اور پی ڈی ایم اے کی جانب سے مختلف شاہراہوں اور سڑکوں سے برف ہٹانے کا کام بھی جاری ہے۔
رپورٹس کے مطابق شدید برف باری کے باعث گاڑیوں میں پھنسے ایک ہزار افراد کو ریسکیو کرلیا گیا ہے۔ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق صورتحال سے نمٹنے کے لیے تمام مشینری ہائی الرٹ پر ہے، کان مہترزئی کے مقام پر ممکنہ پھسلن سے بچنے کے لیے نمک کا چھڑکاؤ کیا جا رہا ہے۔ترجمان کی جانب سے شہریوں سے گزارش کی گئی ہے کہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، تاہم مسافر ایمرجنسی کی صورت میں 130 کے ذریعہ مدد لے سکتے ہیں۔

Next Post

کراچی،حساس ادارے اور سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگرد گرفتار

Thu Jan 19 , 2023
کراچی(پی پی آئی) کراچی میں حساس ادارے کے اہلکاروں نے ایک کا رو ائی کے دوران کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگرد کوگرفتار کر لیا ہے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق شہر قائد کراچی میں حساس ادارے اور سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے مواچھ گوٹھ اور صدر ایمپریس مارکیٹ سے کالعدم تنظیم کے 5 مبینہ دہشتگردوں کو گرفتار کر […]